بالی ووڈ ہیرو اجے دیوگن کی نئی فلم ہمت والا کا ٹریلر ریلیز

Himmat Wala

Himmat Wala

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی رومانٹک ایکشن فلم “ہمت والا” کے ٹریلر کے ریلیز کی تقریب میں شرکت کی۔
ممبئی میں ہونے والی تقریب میں فلم کے ڈائریکٹر ساجد خان اور ہیروئن تمنا بھاٹیا نے بھی شرکت کی۔ یہ تمنا کی پہلی فلم ہے۔ ہمت والا انیس سو تراسی میں اسی نام سے بنی بلاک بسٹر فلم پر مبنی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اجے نے کہا کہ انہیں ممبئی کے سب سے پرانے تھیٹر میں ہونے والی تقریب نے انہیں ماضی کی یاد دلا دی کیونکہ وہ اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے بعد یہاں آئے تھے۔ ڈائریکٹر ساجد خان نے کہا کہ فلم کی کہانی پرانی فلم سے مختلف ہے۔ تقریب میں پرانی فلم کے ہیرو جتیندر بھی شریک ہوئے۔