بجلی کے بحران پر انرجی کانفرنس آج لاہور میں ہو گی

energey Conference

energey Conference

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں بجلی کے بحران پر قابو کیلئے قومی توانائی کانفرنس آج لاہور میں ہو رہی ہے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی شریک ہوں گے۔ شہبازشریف پنجاب کا مقدمہ پیش کرینگے۔

کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلی شریک ہوں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں کمی کیلئے وفاقی حکومت صوبوں سے درخواست کرے گی۔ ان ٹیکسز کا کچھ حصہ صوبوں کو جاتا ہے۔ چاروں وزرائے اعلی مان گئے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ورنہ نہیں۔ کانفرنس میں ہفتے میں دوچھٹیاں برقراررکھنے کی سفارش کی جائے گی بقول سرکار دو چھٹیوں سے سات سو پچاس میگا واٹ بجلی کی بچت ہو رہی ہے۔

کانفرنس میں بجلی کی محدود پیداوار اور ممکنہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے مارکیٹیں اور بازار رات آٹھ بجے بند رکھنے پر بحث ہو گی۔ وزارت خزانہ حکومت کی مالی حالت اور زیرگردش قرضوں پر کانفرنس میں بریفنگ دے گی۔