بدین کی خبریں 24/10/2016

Badin NCHD Protest

Badin NCHD Protest

بدین (عمران عباس) بدین میں این سی ایچ ڈی کے سینکڑوں فیڈر ٹیچرز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، حکومت سندھ اور این سی ایچ ڈی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔۔ ضلع بدین میں این سی ایچ ڈی کے سینکڑوں فیڈ رٹیچرز نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا ،جس کے باعث بدین کراچی روڈ پر چلنے والی ٹریفک معطل ہوگئی، مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کا کہنا تھا کہ چپڑاسی سے لیکر افسران تک سب کو مستقل کردیا گیا لیکن کانٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ٹیچرز کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا، جبکہ تنخواہیں بھی ہر چار یا پانچ ماہ کے بعد دی جاتی ہیں،احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ 13سالوں سے اسکولوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن ہمیں ہمارے حقوق نہیں دیئے جاتے انہوں مزید کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا تو آنے والی 3تاریخ کو ہم کراچی میں دھرنا دینگے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی گاﺅں میں تیس سال قبل بننے والی اسکول کی مرمت نا ہونے کے باعث چھت کا ایک حصہ گرنے کے باعث مستقبل کے معمار کڑی دھوپ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے، حکومت سندھ اور محکمہ ایجوکیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا، علاقہ مکینوں کی حکومت سے اسکول کی مرمت کے لیئے اپیل۔۔ بدین سے چار کلومیٹر کے مفاصلے پر گاﺅں حاجی اسماعیل سومرو میں قائم پرائمری اسکول جس کی تعمیر تیس سال قبل ہوئی تھی خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے ، پندرہ روز قبل دوران پڑھائی کلاس روم کی چھت ایک حصہ گرنے کے باعث دو بچے اور ایک استاد بھی شدید زخمی ہوگئے تھے جس کی اطلاع محکمہ تعلیم کے حکام کو بھی دی گئی تھی لیکن پندرہ دن گذر جانے کے باجود ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جبکہ اسکول عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے، دوسری جانب اسکول کی خستہ حالی کے باعث مستقبل کے معمار اسکول کے باہر کڑی دھوپ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ، علاقہ مکینوں نے حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اسکول کی تعمیر نو یا مرمت کروائی جائے تاکہ اس میں پڑھنے والے بچے کسی بڑے حادثے سے بچ سکیں۔۔۔

Badin School News

Badin School News