برطانیہ میں فسادات: متاثرہ علاقوں میں بزنس فنڈ قائم کردیا گیا

London Clashes

London Clashes

لندن : برطانیہ میں فسادات سے متاثرہ علاقوں کیلئے بزنس فنڈز قائم کردیاگیا ہے جس کے تحت تمام متاثرہ کاروباری افراد کو معاوضہ دیا جاسکے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ہونیوالے چار روزہ فسادات کے دوران کئی شہروں میں ہزاروں دکاندار لوٹ مار کا شکار ہوئے جن کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے برطانوی حکومت نے بزنس فنڈ قائم کردیا ہے جس کے تحت تمام متاثرہ دکاندارں و کاروباری افراد کو معاوضہ دیا جائے گا معاوضوں کی ادائیگی اور فنڈز کے قیام کا اعلان حکومتی وزراجلد کریں گے۔