بشارالاسد کی حکومت عالمی برادری میں تنہا ہوگئی ، امریکہ

Mark Toner
واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد کی حکومت عالمی برادری میں مزید تنہا ہوگئی ہے۔ واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے شام میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف جاری فوج کے کریک ڈان پر عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے موقف کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری شام کی عوام کے ساتھ ہے اور اب صدر بشار الاسد کی حکومت عالمی برادری میں مزید تنہا ہوگئی ہے۔
دوسری جانب خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب کویت اور بحرین نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر اپنے احتجاجا اپنے اپنے سفیر واپس بلا لئے ہیں جبکہ22 رکن عرب لیگ نے شامل میں جاری خون ریزی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔