بغداد: تین بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک، 20 زخمی

IRAQ Blast

IRAQ Blast

عراقی دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں میں نو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق عراقی حکام کا کہناہے کہ پہلا دھماکہ بغداد کی مشرق میں ہوا۔ جس کا نشانہ گشت کرنے والے فوجی تھے۔ کچھ دیرکے بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔ اور جیسے ہی آگ بجھانے والا عملہ پہنچا تو تیسرا دھماکہ ہوا۔ دھماکوں میں زخمی ہونے والے بیس افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیاہے۔ جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔