بلاوایو ٹیسٹ : پاکستان 466 رنز پر آؤٹ، 54 رنز کی برتری

Younis Khan

Younis Khan

بلاوایو : زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو چھیاسٹھ رنز پر آل آٹ ہو گئی، زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار سو بارہ رنز اسکور کئے تھے یوں پاکستان کو زمبابوے پر چون رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ بلاوایو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے تین سو ستاون رنز سے نئے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لئے قومی ٹیم کو مزید پچپن رنزدرکار تھے۔ یونس خان اکسٹھ رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔
عدنان اکمل نے یونس خان کے ساتھ مل کر ٹیم کے مجموعے میں باون رنز جوڑے۔ عدنان اکمل چھتیس رنز بنا کر رن آٹ ہوئے۔ سعید اجمل نے اٹھائیس رنز اسکور کئے۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اٹھاسی رنز بنا کر پرائس کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ ایک سو انیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے گریگ لیمب نے تین جبکہ پرائس اور پوفو نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زمبابوے کی دوسری اننگز کا کھیل جاری ہے۔