بلاول کی اردو اچھی ہے نہ تقریر لکھنے والے کی : رانا ثناء

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول کی اردو اچھی ہے نہ تقریر لکھنے والے کی، بلاول کا چوہدری نثار سے متعلق بیان نا مناسب ہے، عابد شیر علی کا پنجاب میں نو گو ایریا سے متعلق بیان حقیقت کے برعکس ہے۔

اپوزیشن قومی اسمبلی میں خارجہ پالیسی کے معاملات کی بجائے ٹی او آر میں پھنسی ہوئی ہے، نرسوں کا احتجاج بلا جواز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں خارجہ پالیسی سے متعلق معاملات اٹھانے چاہیے، لیکن اپوزیشن اہم معاملات کی بجائے ٹی او آرز کے معاملے میں الجھی ہوئی ہے۔

پنجاب بھر میں جاری نرسوں کے احتجاج کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ نرسوں کے تمام معاملات 3سال پہلے ہی مان لیے گئے تھے اب احتجاج بلا جواز ہے انہیں چاہیے کے ہسپتالوں میں جا کر عوام کی خدمت کریں۔