بنوں : فورسز کا سرچ آپریشن، 36 مشتبہ افراد گرفتار

security forces

security forces

بنوں کے علاقے بکا خیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران چھتیس مشتبہ افرد گرفتار کرلئے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن راکٹ حملوں کے بعد کیا گیا۔ گزشتہ رات نامعلوم سمت سے بنوں میں راکٹ داغے گئے تھے۔ جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا اور چھتیس مشتبہ افراد گرفتار کر لیے۔