بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں کلری اسٹار کی سیمی فائنل تک رسائی

  Bank Alflah Distict South Football Tournament

Bank Alflah Distict South Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں کلری اسٹار نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم حیدری بلوچ کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل میں انٹری دیدی ۔کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے نہایت نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جارہی رکھا تاہم کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی تاہم پنالٹی ککس پر کلری اسٹار نے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔مورخہ 2جون 2016ء کو کلری اسٹار کا سیمی فائنل مقابلہ لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر سے ہوگا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض انور شاہ ،اعظم ،پرویز یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشرن اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کواردینٹر شیر افضل تھے ۔