بچن خاندان کے نئے مہمان کی آمد،150 کروڑ کے سٹے لگ گئے

aishwarya rai

aishwarya rai

بچن خاندان کا نیا مہمان ابھی دنیا میں آیا نہیں لیکن بھارت بھر میں جیسے ہلچل مچ گئی ہے۔ میڈیا کوریج کیلئے ضابطہ اخلاق اپنی جگہ، لیکن سابق ملکہ حسن بچے کی ماں کب بنیں گی اس پر سٹے بازوں نے ایک سو پچاس کروڑ روپے لگا دیئے ہیں۔  کرکٹ میچز پر سٹہ لگانے کی خبریں تو اب عام ہیں، لیکن بھارتی سٹہ باز اب کی بار تو تمام حدیں ہی پار گئے اور سٹہ لگادیا ایشوریا رائے بچن پر کہ ان کے ہاں بچے کی ولادت کس تاریخ کو اور کتنے بجے ہوگی اور ہاں  جنم لڑکی کا ہوگا یا پھر لڑکے کا۔
ڈاکٹرز کے مطابق دس سے پندرہ نومبر کے درمیان بچن فیملی میں نیا مہمان آجائے گا لیکن ان سٹے بازوں کو کون سمجھائے جو گیارہ سے پندرہ نومبر کے دوران ہر تاریخ پر سٹہ کی رقم بڑھائے چلے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ستارہ شناسوں کا کہنا ہے کہ بچن خاندان میں نئے مہمان کی آمد اگر گیارہ نومبر کو ہوئی تو اس کا لکی نمبر دو ہوگا۔
ابھی ایشوریا رائے بچن کے ہاں پری آتی ہے یا شہزادہ ولادت گیارہ کو ہوتی ہے یا چودہ کو۔ اس کے لئے بھارتی سٹہ بازو کو ابھی انتظار کرنا ہوگا کیوں کہ یہ قدرت کے کام ہیں انسانوں کے نہیں۔