بگ بیش ٹی ٹوئنٹی: ہو بارٹ ہیری کینز کی ٹاپ پوزیشن

big bash t20

big bash t20

آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ہوبارٹ ہیری کین نے سڈنی تھنڈرز کو پانچ وکٹوں سے ہراکرچارمیچوں میںآ ٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن بر قرار رکھی۔
سڈنی میں سڈنی تھنڈرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اڑتیس رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈین کرس گیل نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ترپن رنز بنائے جبکہ سین ایبٹ نے انتالیس رنز اسکور کئے۔
پاکستانی آل رانڈررانا نوید الحسن نے بائیس رنز دیکر تین وکٹیں لیں۔ رانا نوید چار میچوں میں گیارہ وکٹیں لیکراب تک ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بولر ہیں۔ ہوبارٹ ہیری کین نے پانچ وکٹیں کھو کر ہدف عبورکرلیا۔ ٹریوس برٹ نے پینتیس رنز بنائے۔ اویس شاہ اکتالیس رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ ہوبارٹ اب تک چاروں میچ جیت کرپوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔