بھارتی ایئر فورس کا مگ طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

MiG

MiG

بھارتی ایئر فورس کا ایک اور مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، پائلٹ محفوظ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز ریاست پنجاب کے ضلع راجپورہ میں اس وقت پیش آیا جب انڈین ایئر فورس (آئی ایم ایف ) کا مگ 21 تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ بحفاظت پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگیا اور کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت کا یہ دوسرا مگ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے اس سے قبل گزشتہ ماہ میں بھی راجھستان کے علاقے میں ایک طیارہ تباہ ہوا تھا جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔