بھارتی فلم مترو کی بجلی کا منڈولہ آج ریلیز کی جا رہی ہے

Matru Ki Bijlee Ka Mandola

Matru Ki Bijlee Ka Mandola

ممبئی(جیوڈیسک)معروف بالی وڈ ہدایت کار وشال بھردواج کی فلم مترو کی بجلی کا منڈولہ آج بھارت سمیت دینا بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں عمران خان، انوشکا شرما، پنکج کپوراور شبانہ اعظمی ہیں۔فلم بنیادی طور پر رومانٹک کامیڈی ہے جس کی زیادہ تر عکس بندی ہریانہ کے گاوں میں کی گئی ہے۔

فلم میں عمران خان نے مترو، انوشکا شرما نے بجلی،جبکہ پنکج کپور نے منڈولہ کے کردار ادا کیے ہیں۔ بالی وڈ میں فلمی پنڈتوں نے فلم میں عمران خان، انوشکا شرما کی اداکاری کو سراہتے ہوئے فلم کے باکس آفس پر شاندار بزنس کی پیش گوئی کی ہے۔