بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ اور شعیب ملک کراچی پہنچ گئے

Sania Shoaib

Sania Shoaib

کراچی میں ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ کے اسٹار شعیب ملک کراچی پہنچ گئے۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا پاک بھارت دوستی کا پیغام لے کر کراچی آئی ہیں۔ ثانیہ مرزا پہلی بارکراچی پہنچنے پر بہت خوش ہیں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مکمل فارم میں ہوں۔ شائقین کرکٹ پہلے جیسی کارکردگی میں دیکھیں گیان کاکہنا تھا کہ ثانیہ کے ساتھ ہونے سے مورال بلند ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب ملک سیالکوٹ کی جانب سے پہلا میچ پیر کو کھیلیں گے۔