بھارتی پنجاب، قرضوں میں جکڑے کسان اور اسکی ماں نے زہر پی کر خودکشی کر لی

Farmer Suicide

Farmer Suicide

جالندھر (جیوڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر برنالہ میں قرضوں تلے دبے غریب کسان اور اسکی ما ں نے خراب معاشی حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

ایس ایس پی گورپریت سنگھ طور سے اس حوالے سے بتایا کہ جودھ پور گائوں کے 30 سالہ کسان بلجیت سنگھ اور اسکی ماں 60 سالہ بلویر کور نے فصلوں کی کاشت اور زرعی ادویات کے اخراجات پورے کرنے کیلئے 3 لاکھ رورپے قرض لے رکھا تھا۔

گزشتہ روز بنک حکام پولیس کے ہمراہ اسکی زمین کا بڑا حصہ قرق کرنے کیلئے جودھ پور پہنچے تو بلجیت سنگھ، اسکی ماں اور ساتھیوں نے شدید مزاحمت کی اور قرض کی ادائیگی کیلئے مزید وقت مانگا۔ بنک حکام کے انکار پر بلجیت اور اسکی ماں نے زہر پی کر جانیں دیں۔ پولیس نے دونوں کی نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا۔