بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

kashmir

kashmir

سرینگر: بھارتی یوم آزادی کے موقعے پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ، کشمیریوں نے احتجاجا کاروبار بند اور مکمل ہڑتال کرکے بھارتی قبضے کے خلاف بھرپور نفرت کا اظہار کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے اور مکمل ہڑتال کی اپیل حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کی تھی۔ کشمیریوں نے اپنی دکانیں، کاروبار بند رکھ کر بھارتی مظالم کے خلاف جلسے کئے اور جلوس نکالے۔ اس موقع پر حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیر کی حمایت اور اس تنازعے کو عالمی فورم میں اٹھانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔