بھارت: بس کھائی میں گرنے سے15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

india bus accident

india bus accident

شملہ: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے پندرہ مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب بس مقامی فنکاروں کو لے کر ایک میلے میں جارہی تھی۔
زخمی مسافروں کو کیلانگ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔