بھارت میں کرپشن پر تشویش ہے، من موہن سنگھ

manmohan singh

manmohan singh

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کرپشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے۔ بھارتی یوم آزادی پر لعل قلعہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے بل کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک میں جاری سیاسی عدم استحکام پرتشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ لوک پال بل پرحتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ کرپشن کے خاتمے کیلئی کام کررہیہیں۔ اہم قومی معاملات پرسیاست سے بالاتر ہوکرفیصلیکرنا ہونگے۔۔