بھمبر : منشیات فروش معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔مقررین

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) منشیات فروش معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں منشیات فروشی کیخلاف عوام میں شعور آگاہی کیلئے پروگرام منعقد ہونے چاہیں بھمبرمیں انتظامیہ کیطرف سے منشیات فروشوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار کشمیر پریس کلب اور سیاسی و سماجی تنظیموں اور شہریوں کے اشتراک سے بھمبر میں منشیات کی لعنت کیخلاف منعقدہ واک سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہاکہ منشیات نے ہمارے معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے نوجوان نسل بڑی تیزی کیساتھ اس موذی وباء کا شکار ہو رہی ہے۔

منشیات فروشوں کے گروہ بالخصوص نوجوانوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں نوجوانوں کو ایسی منفی سرگرمی سے بچانے کیلئے کھیلوں اور مثبت پروگراموں کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ان منشیات فروشوں کو جنہوں نے پورے علاقے کا سکون غارت کر رکھا ہے ان کو درست سمت پر لانے کیلئے شعور آگاہی اور قانونی اداروں کیطرف سے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

معاشرے کا ہر شخص اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس لعنت کی روک تھا م کیلئے موثر آواز اٹھائے واک سے راجہ نعیم گل،مولانا تنزیل الرحمن،چوہدری عتیق الرحمن برسالوی ،چوہدری خالد حسین اور ملک شوکت حسین نے بھی خطاب کیا۔