بھمبر کی خبریں 23/11/2017

Atif Akram Bhimber

Atif Akram Bhimber

بھمبر (نمائندہ خصوصی) غیر ملکی قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی کچھ نادان لوگ غیر ملکی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے مسلسل نواز شریف خاندان کی کردار کشی کر رہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں جتنا بڑا میڈیا و عدالتی ٹرائل نواز شریف خاندان کا ہوا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری تصدق حسین ٹیپو کے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوز شریف نے موجودہ دور میں پوری دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سی پیک کی شکل میں ملک کی تعمیر وترقی میں ایک انقلاب برپا کرد یا ہے جس سے پاکستان سپر پاور بننے کے قریب پہنچ چکا ہے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کراچی میں امن بحال کرنا ملک میں موٹر ویز میٹرو لائن میٹرو بس غریب عوام کو مفت سہولیات بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ اور تعلیمی سہولیات کا انقلاب برپا کر دیا گیا ہے دنیا کی کوئی طاقت میاں نواز شریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکا ل سکتی 2018الیکشن میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر الیکشن سویپ کرے گی اور حکومت بنائے گی۔

بھمبر( نمائندہ خصوصی) ایک تعزیتی اجلاس زیر سدارت صدر پریس کلب انصر زمان خان منعقد ہوا اجلاس میں راجہ وحید مراد ،چوہدری عاطف اکرم ،راجہ ہارون الرشید،راجہ حبیب الرحمن ،مرزا ندیم اختر ،سعد چوہدری،سجاد چوہدری اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ اطلاعات کیمرہ مین مرزا محمد صغیر کی خوش دامن کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔

بھمبر( نمائندہ خصوصی) سماہنی چوکی پولیس کی پھرتیاں بے گناہ شہری فروٹ خریدتا ہوا تھانہ بند اور تشدد لواحقین سراپا احتجاج ایس پی بھمبر کو چوکی پویلس کے خلاف درخواست دے دی پولیس کے بحکم کے ستائے ملزم ماجد اقبال عرف ماجو کے بھائی اور والدہ پریس کلب بھمبر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ملزم کے بھائی محمد یسین ،محمد عثمان اور ملزم کی والدہ منیر بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا بھائی ماجد اقبال عرف ماجو اپنے بھائی کی دوکان سے فروٹ خرید کر گھر واپس آرہا تھا اتنی دیر میں پولیس کے چار سپاہی آگئے اور کہا کہ ماجد کس کا نام ہے تو بھائی نے کہا کہ میرا نام ہے انہوں نے کہا کہ آپ کو ایس ایچ او صاحب تھانہ میں بلا رہے ہیں اور اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے آئے تو ایس ایش او چوکی نے کہا کہ تم منشیات کا کاروبار کرتے ہو کہ نہیں ماجد نے کہا کہ نہیں کرتا میں گوشت کا کاروبار کرتا ہوں تو ایس ایچ او سہیل یوسف نے کہا کہ تم چرس ایک کلو اور گردہ آپ سے برآمد ہوا ہے پولیس نے اپنی طرف سے ایک کلو چرس اور گردہ زبردستی میری جیب میں ڈال دی اور رات بھر میرے بھائی کو چوکی پولیس تشدد کرتی رہی جب بات باہر نکل گئی تو چوکی پولیس نے ہمارے بھائی پر بغیر کسی وجہ اور قصور کے پرچہ بھی دے دیا اور پولیس زبردستی میرے بھائی کو کہتی ہے کہ آپ مان جائو کہ جس کا ہم کہتے ہیں اس کا نام لے لو کہ اس سے چرس گردہ لیتا ہوں میرے بھائی کے نا ماننے پر تشدد بھی کیا اور ایف آئی ا ر بھی درج کردی ہے انہوں نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر ڈی آئی جی میرپور ایس پی بھمبر اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ چوکی پولیس کے ایس ایچ او سہیل یوسف او اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔

بھمبر (نمائندہ خصوصی) پٹواری اور گرداور بادشاہ بن گئے میرے رقبے کی غلط نشاندہی کرکے مرزا حمید کی طرف لے گئے پٹواری اور گرداور کا ستایا ہوا شخص پریس کلب بھمبر میں پہنچ گیا حاجی صحبت علی نے کہا کہ میرا موضع گڑھا کنجال میں سات کنال پانچ مرلے ملکیت نمبر جو کہ خرید کردہ ہے لیکن پٹواری حلقہ خالد محمود اور گرداور محمد رفیق نے مرزا احمد سے ساز باز کرکے نشاندہی غلط کی اور میرا پانچ مرلہ سے زیادہ کا رقبہ دوسری طرف کر دیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے تحصیلدار بھمبر کو نشاندہی کی درخواست دی لیکن تحصیلدار اور محکمہ مال کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی بلکہ محکمہ مال مرزا حمید سے مل گیا اور اس کی دی ہوئی درخواست پر عمل در آمد کر رہا ہے انہوں نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی کہ محکمہ مال کی نوسر بازی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے