بھکر روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی

Bhakkar

Bhakkar

جھنگ(جیوڈیسک) بھکر روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث چار افراد جاں بحق جبکہ 17زخمی ہو گئے۔

بس لا ہور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی کہ حیدرآباد تھل کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک ٹکرا گئی جس کے باعث چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سترہ افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منکیرہ اور ڈی ایچ کیو اسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا جن میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔