بینظیر قتل کیس : مارک سیگل سرکاری گواہ بن گئے

benazir bhutto

benazir bhutto

امریکی صحافی مارک سیگل بینظیر قتل کیس میں سرکاری گواہ بن گئے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ممبر نے امریکا جاکر مارک سیگل کا بیان قلمند کر لیا ہے۔  ایف آئی اے پراسیکیوٹرچوہدری اظہر کے مطابق امریکی صحافی کا بیان فوجداری کی دفعہ ایک سواکسٹھ کے تحت قلمبند کیا گیا ۔  بیان میں مارک سیگل نے کہا ہیکہ ان کی موجودگی میں بینظیر بھٹو کے پاس سابق صدر پرویز مشرف کا فون آیا جسے سن کر بینظیر پریشان ہو گئیں۔
ایف آئی اے پر اسیکیوٹرکے مطابق امریکی صحافی مارک سیگل وقت آنے پر پاکستانی عدالتوں میں پیش ہونگے ۔ انھوں نے کہاکہ بینظیر قتل کیس میں ملوث ملزمان پر آج فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔