بے نظیرشہید باکسنگ چیمپیئن شپ، مائیک ٹائی سن افتتاح کرینگے

mike tyson

mike tyson

دوسری محترمہ بے نظیر بھٹوشہید باکسنگ چیمپیئن شپ کا آغاز 20 دسمبر سے اسلام آباد میں ہورہا ہے. اسلام آباد میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایونٹ میں تیئیس ممالک کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں اور نامور امریکی باکسر مائیک ٹائی سن چیمپیئن شپ کا افتتاح کریں گے.
دودا خان بھٹو کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی ایونٹ کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی باکسرز کی تربیت کیلئے تمام اخراجات باکسنگ فیڈریشن خود برداشت کررہی ہے۔