بے نظیر قتل کیس: صہبا مشرف کے پیش نہ ہونے پر آخری تنبیہہ

Sehba Musharraf

Sehba Musharraf

بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد ضبطی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران بیگم صہبا مشرف کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے آخری وارننگ جاری کردی۔ بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پر ویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد کی ضبطی کے لئے دائر درخواست کی سماعت راولپنڈی میں خصوصی عدالت میں ہوئی ہے اور عدالت نے صہبا مشرف کے پیش نہ ہونے پر انہیں آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یہ درخواست قانونی تقاضوں پر پورا نہیں اترتی اس لیے اسے خارج کیا جائے۔ عدالت نے صہبا مشرف کے وکلا کو ہدایت کہ وہ آئندہ سماعت پر ضرور پیش ہوں سماعت دس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔