تربت : ایران جانیوالی تین گاڑیوں پر فائرنگ،18افراد جاں بحق

turbat firing

turbat firing

تربت : (جیو ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایرانی سرحد کے قریب تحصیل دشت کے علاقے کھڈان میں پانچ موٹرسائیکلوں پر سوار دس افراد نے تین گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا اور ایک شخص محفوظ رہا۔

لیویز ذرائع کے مطابق تین پک اپ گاڑیوں میں سوار بیس کے قریب افراد غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کررہے تھے جنہیں موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق قتل کئے جانے والے افراد کا تعلق پنجاب خیبر پختونخوا ہ اور ایران سے بتایا جارہا ہے جن کی لاشیں تربت منتقل کی جارہی ہیں جہاں سے انہیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائیگا۔

دوسری جانب بلوچ لبریشن ٹائیگر نامی تنظیم نے کوئٹہ میں میڈیا کے دفاتر فون کرکے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ بلوچ لبریشن ٹائیگر نامی تنظیم کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے کیچ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی ذمے داری قبول کی جاتی ہے۔