ترکی: بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک اور دو زخمی

ترک عہدے داروں نے کہا ہے کہ ملک کیجنوب مشرق میں سڑک کے کنارے نص

turkey bomb blast

turkey bomb blast

ب ایک بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں جہاں کرد باغی سرکاری فوجیوں کے خلاف اپنے حملوں میں شدت لا رہے ہیں۔عہدے داروں نے بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کوصبح سویرے ہوا جب ترک فوج کا ایک کارواں صوبہ ہکاری   سے گزر رہا تھا۔کردستان ورکرز پارٹی  (پی کے کے) کے باغیوں نے جولائی سے اب تک  اِس علاقے میں حملوں کے ایک سلسلے میں ترک سکیورٹی عملے کے 40افراد کو ہلاک کیا ہے۔ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے اناتولیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری افواج نے پی کے کے کے دو باغیوں کو ہلاک کردیا ہے جو ہکاری صوبے کے ایک اور مقام پر بارودی سرنگ بچھانے کی کوشش کر رہے تھے۔