تنازع کے حل کیلئے چین ایران پر دباو ڈالے، ہیلری کلنٹن

hillary clinton

hillary clinton

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ کا جلد جواب دے۔ جوہری تنازع حل کرانے کیلئے چین تہران پر دباو  ڈالے۔  امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو میں ایپیک کانفرنس کے موقعے پر چینی ہم منصب یانگ جی اچی سے ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے الزام لگایا کہ ایران مسلسل جوہری ہھتیاروں کے حصول کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔
ہیلری نے چین پر زور دیا کہ بیجنگ میڈیا میں اور براہ است ایرانی حکومت پر دبا ڈالے کہ ایٹمی ہھتیاروں کے متعلق ایران کا رویہ ناقابل قبول ہے ۔ تہران تنازعے کے حل کیلئے عالمی طاقتوں سے مذاکرات کرے۔