تھائی لینڈ ہیلی کاپٹر حادثہ، 9فوجیوں کی لاشیں بر آمد

helicopter
بنکاک : تھائی لینڈ میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا مبلہ تلاش کرلیا گیا اورامدادی کارکنوں نے تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر سے ہلاک ہونے والے تمام 9 فوجیوں کی لاشیں برآمد کرلیں۔
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار تمام نو افراد کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کاملبہ میانمر کی سرحد سے ملحقہ پہاڑی علاقے سے ملا ہے یہ ہیلی کاپٹر گزستہ ہفتے اس وقت لاپتہ ہوا تھا جب یہ تین دن قبل تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونوالوں کی لاشیں اٹھانے کیلئے جارہا تھا ۔
سنٹرل آرمی ریجن کے ترجمان کرنل تھامانون نے دوسرے ہیلی کاپٹر حادثہ میں نو افوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔