تیسرا ون ڈے: پاکستان کم بیک کرنے کے لئے پرعزم

pakistan

pakistan

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ جمعہ کو دبئی میں کھیلاجارہاہے۔ سیریز کا پہلا ون ڈے پاکستان اور دوسرا سری لنکا نے جیتاتھا۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق ٹیم کی عمدہ کارکردگی اور کم بیک کرنے کے لئے پرامید ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دوسرا ون ڈے ہارنے سے ہمارا کلین سوئپ کا خواب ادھورا رہ گیا لیکن بقیہ میچز جیتنے کی خاطر ہر کھلاڑی سوفیصد پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہے ۔ خامیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں دوسرے میچ کی غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔
سری لنکا کے کپتان تلکارتنے دلشان نے فتح کا سلسلہ جاری رکھنے کا دعوی کیا ہے۔ دوسرے میچ میں کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوراب اس کو اگلے میچز میں بھی برقرار رکھیں گے۔