تیسری قوت آئی تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔ شرجیل میمن

sharjeel memon

sharjeel memon

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک سے تیسری قوت کو فائدہ پہنچا تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے۔
سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی ہے اگر نواز لیگ کو دیدار حسین شاہ اور ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری قبول نہیں، تو کیا ان کی خواہش پر سیف الرحمان جیسا کوئی شخص چیئرمین بنایا جائے۔
نواز شریف پنجاب میں اپنی حکومت کی بیڈ گورننس پر توجہ دیں ان کے بھائی شہباز شریف خادم اعلی نہیں ڈکیت اعلی پنجاب بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ خاندانوں کو سیاست میں استعمال کرنا درست نہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ عائشہ احد ملک کو انصاف ملنا چاہئے۔