تیسرے ون ڈے کی تیاری، پاکستان ٹیم کی سخت پریکٹس

pakistan

pakistan

سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم نے دبئی اسٹیڈیم میں سخت پریکٹس کر رہی ہے۔ کوچ محسن خان کی نگرانی میں منگل کو ٹیم نے پریکٹس میں بیٹنگ کی سخت پریکٹس کی۔
کپتان مصباح الحق نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے ون ڈے میں ناکامی کے باوجود وہ کھلاڑیوں کے آخری وقت تک مقابلہ کرنے پر بیحد خوش ہیں اور ٹیم کی یہ فائٹنگ اسپرٹ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تیسرے ون ڈے سے پہلے تین دن ہیں ۔اس دوران ہم خامیاں دور کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور دوسرے ون ڈے کی غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔ ابھی سیریز ختم نہیں ہوئی انہیں اپنی ٹیم کے شاندار کم بیک کا پورا یقین ہے۔