جسقم کے چیئرمین بشیر قریشی کو سپرد خاک کر دیا گیا

bashir qureshi

bashir qureshi

سندھ  : (جیو ڈیسک) جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی کو ان کے آبائی شہر رتو دیرو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ بشیر خان قریشی کی میت کو ہزاروں کارکنوں کے قافلے کی صورت میں ان کی آبائی شہر رتو دیرو لایا گیا۔ نماز جنازہ میں سندھ کے نامور قوم پرست اور دیگر سیاسی ،سماجی اور مذہبی پارٹیوں کے رہنماں سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد بشیر خان قریشی کا جسد خاکی انکی خاندان کی مرضی کے مطابق رتو دیرو میں ایک قوم پرست کارکن ہدایت اللہ جتوئی کی جانب سے دی جانے والی چار ایکڑ زمین پر سپرد خاک کیا گیا۔ جہاں سندھ بھر سے آئے ہوئے کارکنان نے ان کا مزار تعمیرکرنے کا اعلان کیا۔ سندھ کی تمام قوم پرست پارٹیوں کی جانب سے سات روز سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔