جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ نامزد

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ نے جسٹس جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے عدالت کو بتایاہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے ورثا کو معاوضہ دینے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔
عدالت نے آٹھ لاپتہ افراد کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ بھی مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں آمنہ مسعود جنجوہ نے اپنے خاوند مسعود جنجوہ سے متعلق وزارت دفاع کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ان کے خاوند خفیہ ادروں کی تحویل میں تھے۔