جلسے جلوسوں پر دو روز کیلئے پابندی ختم

rally

rally

کراچی میں جلسے، ریلیوں پر پابندی کے احکامات تبدیل۔ تیس دن کی توسیع کے بعد دو دن کے لیئے پابندی اٹھا لی گئی ۔ ایم کیوایم کل صدر زرداری کے حق میں ریلی نکالے گی محکمہ داخلہ سندھ نے جلسے اور جلوسوں پر عائد پابندی دو روز کیلئے اٹھالی ہے، جلسے جلوسوں پر پابندی کا اطلاق 31اکتوبر شروع ہو گا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کے جلسے جلوسوں پر پابندی کے مں توسیع کے احکامات کو چند ہی گھنٹے بعد تبدیل کردیا،نئے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی دو روز کیلئے اٹھالی گئی ہے ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ماہ قبل جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی وہ برقرار رہے گی۔ کوئی بھی سیاسی و مذہبی جماعت ریلی، جلوس اور جلسے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ سے تحریری اجازت نامہ حاصل کریگی اور بغیر اجازت جلسہ جلوس کرنے والی پارٹیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔