جنرل احمد شجاع پاشا سعودی عرب روانہ

Shuja Pasha

Shuja Pasha

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا اچانک سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں وہ سعودی اعلی قیادت سے ملاقات کرکے خطے کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص پاک امریکہ تعلقات میں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مائیک مولین اوروائٹ ہاس کی پاکستان پر الزام راشی اور افغانستان میں تعینات ایساف فورسز کی پاک افغان بارڈر پر فوجی ایکشن کی اطلاعات سمیت مختلف امور پر انہیں آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان کا سعودی عرب کے ذریعے امریکہ پر دبا بڑھانا ہے کہ وہ کسی نوعیت کے ایڈونچر سے باز رہے۔