جنرل کیانی سے سینٹ کام کے چیف کی ملاقات

ashfaq kiyani

ashfaq kiyani

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے امریکی سینٹ کام چیف جنرل جیمز میٹس نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی ایر سے جاری بیان کے مطابق امریکی سینٹ کام چیف جنرل جیمز میٹس نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور، اتحادی افواج اور پاک فوج کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک افغان سرحد کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔