جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں امریکی ڈرون طیارے نے سات میزائل داغے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ وانا سمیت جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں متعدد امریکی ڈرون طیارے کئی گھنٹوں تک پروازیں کرتے رہے۔ جس کے بعد ایک مکان پر میزائل حملے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بتایا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر ملبے سے لاشوں نکالا گیا۔