جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے

droneوانا: جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان کے مغربی علاقے نارگسی میں امریکی جاسوس طیارے نے گاڑیوں پر دو میزائل فائر کیئے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں امریکی جاسو س طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔