جڑانوالہ کے قریب دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

jaranwala

jaranwala

جڑانوالہ کے تھانہ بلوچنی کے گاں 99 ر ب پکا جنڈیالہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل کر دیا۔ ہلاک ہونے والے افراد پیشی کے سلسلہ میں سیشن کورٹ جڑانوالہ تانگہ پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ دو مسلح کار سواروں نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
مرنے والوں میں باپ، دو بیٹے اور دو چچا شامل ہیں۔ کالا گجر اور دارا گجر گروپ کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی ہے۔ کالا گجر گروپ کے گلزار احمد اس کے بھائی ارشاد اور کزن بابر حسین، گلزار کے بیٹے نذر اور بابر کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر جڑانوالہ پہنچادی گئیں،تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔