جھنگ : ٹریفک حادثہ میں نو افراد جاں بحق

jhang

jhang

جھنگ میں مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جھنگ سے چنیوٹ جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نو مسافر جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے۔
حادثہ کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال جھنگ منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو فیصل آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ فوری طور پر حادثہ کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔