انتہاپسندی میں مقامی اور بیرونی عوامل کار فرما ہوتے ہیں، ملیحہ لودھی

Maliha Lodhi

Maliha Lodhi

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پرتشدد انتہاپسندی میں مقامی اور بیرونی عوامل کار فرما ہوتے ہیں، دونوں عوامل کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

پرتشدد انتہاپسندی کو روکنے کی منصوبہ بندی سے متعلق اقوام متحدہ میں مباحثہ سے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ معاشی محرومی، پسماندگی اور ناانصافی جیسے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

حق خود ارادیت سے انکاراور ناانصافی کو دہشت گرد اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جامع حکمت عملی کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔