حالات بہتر ہونے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتا۔ رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات بہتر ہونے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتا لیکن دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ آپریشن علاقے یا لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ انٹیلی جنس شیئرنگ بنیادوں پر کیا جارہا ہے، شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے حالات میں بہتری آئی ہے۔ چار روز میں متعدد ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے، جنہیں بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خاص طور پر لیاری میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا دئرہ تفتیش سے باہر نہیں خواہ وہ پیپلز پارٹی کا کارکن ہی کیوں نہ ہو۔ رحما ن ملک کا کہنا تھا کہ کسی بے گناہ کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے، صدر اور وزیراعظم نے مجھے کلئیر کراچی کا ٹاسک دیا ہے جو جلد پورا ہو گا۔
سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کا اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ایف آئی اے اور حساس اداروں کو شہباز تاثیر کی بازیابی کے لئے پنجاب پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔