حالیہ سیاسی ہلچل جمہوریت کا حسن ہے۔ لطیف کھوسہ

latif khosa

latif khosa

گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حالیہ سیاسی ہلچل جمہوریت کا حسن ہے تاہم سیاسی رہنماوں کو شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور جنہوں نے ایسا کیا عوام نے اس کا رد عمل بھی دیکھا دیا جبکہ ان کی اپنی پارٹی میں بھی بعض لوگوں نے انھیں ناپسند کیا۔
لاہور میں ترقی کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سینٹ الیکشن قریب ہیں اس لیے ملک کے سیاسی موسم میں گرما گرمی ہے جو کہ جمہوریت کا حسن ہے۔ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے سینیٹ کے الیکشن مارچ اور عام انتخابات اپنے وقت پر 2013 میں ہی ہوں گے، سینٹ میں بھاری اکثریت تو پیپلزپارٹی کو ملے گی ہی مگر آئندہ وفاق اور پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی ہی حکومت ہو گی۔
تقریب میں ترک سفیر بابر ہزلان نے خطاب کرتے ہوئے پاک ترک دوستی کو خطے کے دیگر ممالک کے لیے ایک مثال قرار دیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی عملے اور پاکستان کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔