حج کرپشن کیس، ایف آئی اے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں ایف آئی اے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی کو نوٹس جاری کر دیا، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی پوری تحقیقات کریں گے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عبدالقادرگیلانی کیس میں الزامات سے بری ہوگئے لیکن ایف آئی اے نے ان کی بی اے کی ڈگری کی تحقیقات کر دی ، ہمیں یہ کیس صرف حج کرپشن تک محدود رکھنا چاہیے۔

عبدالقادر کے خلاف کوئی اور الزام ہے تو الگ سے مقدمہ درج کریں۔ سپریم کورٹ نے درخواستوں پر ایف آئی اے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اکیس جنوری کو جواب طلب کر لیا۔