حفیظ آئی سی سی آل راونڈرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گئے

muhammad hafeez

muhammad hafeez

پاکستان کے محمد حفیظ نے آئی سی سی آل راونڈرز رینکنگ میں کیرئیر بیسٹ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی نے محمد حفیظ کو آل راونڈر رینکنگ میں کیرئیر میں پہلی مرتبہ تیسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ بیٹسمین رینکنگ کی ٹاپ پندرہ پوزیشن پر کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
عمر اکمل ایک درجے ترقی کرکے سترہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مصباح الحق کا نمبر اٹھائیسواں ہے۔ باولرز رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے گریم سوان سات سو اٹھائیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔