حمد باری تعالےٰ

جاری خدا کا نام ہوا زبان سے آواز آئی بندے میرے لامکاں سے
کیوں نہ رہوں میں ذات خدا سے امیدوار لاتقنطو کا امر ہے آیا قرآن سے
رونق دوبالا ہو گئی حرم جلیل کی لات و منات نکلے خدا کے مکان سے
بندوں پہ رحم کرتے رہو تم زمین پر رحمت خدا کی آئے گی پھر آسمان سے
ہے لامکاں کا زینہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک ہٹنے نہ دینا واسطہ یہ درمیان سے
گروہ ہے تیرا حامی و ناصر تو جان لے محفوظ ہے تو رب جہاں کی امان سے
سرکار دو جہاں بھی تھے مانگتے پناہ ستر دفعہ ہر روز ہی رب جہان سے
تیرے لئے ہیں خوبیاں ہر شان آن بان محفوظ رکھنا یا خدا ہر امتحان سے
کہتا ہے حمد و نعت نعیمی اسی آس پر کرتا ہو کم سوال خدا نعت خوان سے
تحریر : غلام مصظفےٰ نعیمی پرتگال