حیدرآباد : موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

Hyderabad rain

Hyderabad rain

حیدرآباد میں ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ وقفے سے وقفے سے جاری بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور شاہراہیں زیر آب آگئیں، بارش کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔ حیدرآباد کے سرکاری اور نجی اسکول کل بند رہیں گے۔
حیدرآباد اور اس کے گرد ونواح میں گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں ایک روز کے وقفے کے بعد پیر کی شام شروع ہونے والی ساڑھے چار بجے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفوں وقفوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد شہر لطیف آباد ، قاسم آباد اور ٹنڈوجام کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کا پانی لطیف آباد نمبر دو ، گیارہ اور بارہ کے گھروں اور دوکانوں میں بھی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کا مالی نقصان ہوا۔
بارش کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے، دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے کیلئے معطل ہوگئی  محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد اور اس کے قرب وجوار کے علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کا کہنا ہے کہ اب تک ساٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ پانی نکالنے کے لیئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔