خیر پور میں نیٹو ٹینکرز کے قافلے پر حملہ، بارہ ٹینکرز تباہ

Nato containerخیر پور، کرم آباد میں نیٹو ٹینکرز کے قافلے پر حملے میں بارہ ٹینکرز تباہ اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔ خیرپور نیشنل ہائی وے کے قریب کرم آباد کے علاقے میں بیس سے زائد نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو سپلائی کنٹینرز پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں بارہ آئل ٹینکرز مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ فائربرگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔