دبئی: وارم اپ میچ، پی سی بی الیون کو 100 رنز سے شکست

Dubai

Dubai

دبئی میں کھیلے گئے سہ روزہ وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پی سی بی الیون کو سو رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے بیاسی رنز سے دوبارہ شروع کی۔
انگلش ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکیاسی رنز بناکر اننگز ڈکلیئرڈ کردی۔ کپتان اینڈریو اسٹرائوس باسٹھ اور جوناتھن ٹروٹ نے ترانوے رنز کی اننگز کھیلی۔
پی سی بی الیون کی جانب سے یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پی سی بی الیون ایک سو پچاس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فواد عالم اکیاون رنز بناسکے۔ مونٹی پینسر اور گراہم اونینز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔